منہ سے بدبو آنا شرمندگی کا باعث بنتا ہے؟ منہ کی صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے، ان طریقوں پر عمل کریں

ہماری ویب  |  Mar 27, 2024

اکثر افراد کے منہ سے بدبو کا آنا دوسرے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ منہ سے بدبو کیوں آتی ہے اس کی کچھ وجوہات اور اس کو ختم کرنے کے بارے میں آپ کو ند ٹپس فراہم کرنے جا رہے ہیں۔

منہ کی صفائی کا خیال مجموعی طور پر تندرستی کیلئے نہایت ضروری ہے اور اس کا اثر آپ کی شخصیت اور آپ کے ارد گرد کے لوگوں پر بھی پڑتا ہے۔

دانتوں کی خرابی، مسوڑھوں کی بیماریوں اور سانس کی بدبو یہ وہ عام سے مسائل ہیں کہ اگر ان پر توجہ نہ دی جائے تو آپ کو سنگین نتائج سے بھی دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔

زبان کی صفائی

دانتوں کو آپ جتنا صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اتنا ہی زبان کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ دانت صاف کرنے والے برش کی مدد سے زبان کی صفائی کا خیال رکھا جائے تو منہ سے بدبو کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

دانتوں کی صفائی

دانتوں میں کیڑا لگنے اور خراب ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ دن میں دو بار دانتوں کو صاف کیا جائے تاکہ دانتوں کی رنگت اور چمک بھی خراب نہ ہو۔

زیادہ پانی کا استعمال

زیادہ پانی پینے سے پورے منہ کی صفائی ہو جاتی ہے جس سے منہ کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوتا اور دانتوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

سگریٹ نوشی سے پرہیز

تمباکو نوشی اور تمباکو کھانے سے نہ صرف دانتوں پر داغ پڑتے ہیں اور سانس میں بدبو آتی ہے بلکہ مسوڑھوں کی بیماری، دانتوں کے گرنے اور منہ کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ دانتوں کی ساخت کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے دانتوں میں حساسیت اور بعد میں درد ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More