سیکرٹری تجارت خرم آغا نے دورہ افغانستان کے دوران دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر بات چیت کی، ترجمان دفتر خارجہ

اے پی پی  |  Mar 28, 2024

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):سیکرٹری تجارت خرم آغا نے 24 سے 27 مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا اور افغانستان کے وزیر تجارت نورالدین عزیزی کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاملات پر بات چیت کی۔

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے، تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) کے نفاذ، ملٹی موڈل ایئر ٹرانزٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ان مسائل پر ہونے والی پیش رفت سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More