وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا، وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں، ملک کے امن اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More