ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت ہے، یورپی یونین کمشنر

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

انقرہ ۔27اپریل (اے پی پی):یورپی یونین کمشنر ایلیسا فریرا نے کہا ہے کہ ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت ہے، ٹی آر ٹی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی انتیپ کے گورنر کمال چیبر اور اور میٹروپولیٹن میئر فاطمہ شاہین سے ملاقات کے دوران کیا۔اپنی ملاقات کے بعد، فریرا نے صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ یورپی یونین کا ایک عظیم شراکت دار ہے اور یورپی یونین ترکیہ کا ایک عظیم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ایسے وقت میں جب تعاون اور استحکام پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، اس تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ترکیہ کا ایک بہت اہم تجارتی شراکت دار ہے اور وہ اپنے نوجوانوں کے لیے بہت بہتر مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ بلاشبہ، یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان اختلافات ہیں لیکن اناختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More