معروف اداکارہ کومل میر کو وکالت کی ڈگری مل گئی

سچ ٹی وی  |  Apr 30, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے متعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ کومل میر نے غیر ملکی یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کومل میر نے انسٹاگرام پر ڈگری حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

کومل میر نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ کو گاؤن اور ٹوپی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یادگار لمحات انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں نے گریجویشن کر لیا جو بالکل آسان نہیں تھا لیکن ہمیں والدین کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کبھی نہیں روکنی چاہیے۔

اس موقع پر ان کی والدہ بھی ہمراہ نظر آئیں۔

کومل میر مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کو نہیں چھوڑا اور ایل ایل پی کی تعلیم مکمل کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More