گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی

سچ ٹی وی  |  May 01, 2025

گاڑیوں کے شوقین افراد کی سنی گئی،لگژری گاڑی کا خواب اب پورا کریں،کار ساز کمپنی نے کیا کی قیمت میں ساڑھے 18 لاکھ روپے کی کمی کردی۔ کیا موٹرز کمپنی نےپاکستان میں اپنی کمپیکٹ ایس یو وی (SUV) اسپورٹیج ایل لائن اپ کی قیمتوں میں 18 لاکھ 51 ہزار روپے تک کی کمی کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے،کمپنی کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2025 سے کر دیاگیا ہے۔

اسپورٹیج ایل ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم ہوکر 1 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے، یعنی 18 لاکھ 51 ہزار روپے کی عارضی رعایت دی گئی ہے۔

اسی طرح اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت اب 99 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جو پہلے 1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار کی تھی، اس میں 18 لاکھ 26 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

بنیادی ویریئنٹ، اسپورٹیج ایل الفا اب 84 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ اس کی پرانی قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔ آٹومیکر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کیا موٹرز کی جانب سے شاندار ڈیزائن، پرفارمنس، ٹیکنالوجی اور سیفٹی کے ساتھ پریمیم گاڑیاں فراہم کرنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

’’سوزوکی کی سوئفٹ، کلٹس کے نرخوں میں اضافہ‘‘ اس کے برعکس پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) جس نے فروری میں مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں نیا اضافہ جاری کیا۔ کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی ماڈل کی نئی قیمتوں کو 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے 80 ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے 44 لاکھ 16 ہزار روپے تک مقرر کیا ہے۔

جس کا اطلاق 26 اپریل سے ہوگیا۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں کو بالترتیب 38 لاکھ 58 ہزار، 42 لاکھ 44 ہزار اور 45 لاکھ 46 ہزار روپے سے بڑھ کر بالترتیب 42 لاکھ 30 ہزار، 43 لاکھ 16 ہزار اور 46 لاکھ 18 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More