ایمن اور منال تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر چرچے

سچ ٹی وی  |  May 01, 2025

پاکستانی جڑواں بہنیں اداکارہ ایمن اور منال خان کے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں دونوں کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات ہوئیں، معاذ اور صبا کا نکاح پہلے ہی ہوچکا تھا ، جب کہ اب مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن خان، منال خان اور انکی بھابھی صبا تینوں نے ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہ پہچاننے میں دشواری ہو سکتی ہے کہ تینوں میں سے دلہن کون ہے۔

منال خان نے ولیمے کی تقریب کےلیے سنہری میکسی کا انتخاب کیا جس پر نفیس چمکدار کام، دبکا، سیکوئنز اور خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی، اس خوبصورت لباس کے ساتھ منال نے اپنے ولیمے کا ڈائمنڈ جیولری سیٹ پہنا، جب کہ بالوں کو ہائی پونی ٹیل میں باندھا اور ہلکے میک اپ سے قدرتی حسن کو مزید نکھارا۔ 

ایک جیسے لباس کو لیکر سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی تنقید کی ہے کہ تینوں میں سے دلہن کون ہے، یعنی ملتا جلتا لباس، ایک جیسا میک اپ اور ملتی جلتی جیولری ایک طرح سے تینوں کی شخصیت پہیلی بن گی ہے تینوں میں دلہن کون بوجھے تو جانے۔ 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More