پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

سچ ٹی وی  |  May 01, 2025

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

205 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور شکست کے باعث ایونٹ کے پلے آف سے بھی باہر ہوگئی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More