پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کے بعد آج ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، "ایکس انڈس" مشق کے تحت فائر کیے گئے الفتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے، پاکستان آرمی، اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، میزائل تجربہ کسی بھی جارحیت کوروکنےکے لیے پاک فوج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتمادکا اظہار ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان نے جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ابدالی ویپن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، 450 کلو میٹر رینج والا ابدالی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔