او آئی سی کی پاکستان کی حمایت پر بھارت سیخ پا

سچ ٹی وی  |  May 07, 2025

اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت کی ہر ممکن کوشش کے باوجود کوئی بھی ملک یا عالمی تنظیم اس بات کو ماننے کو تیار نہیں کہ ایسے کسی واقعے میں پاکستان ملوث ہوسکتا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جس پر مودی سرکار بلبلا اُٹھی اور بھارتی وزارت خارجہ بے سروپا بیانات دینے پر اتر آئے جس سے مزید خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مضحکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کا یہ بیان پاکستان کے کہنے پر جاری کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا او آئی سی کی بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت کے اس بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ مودی سرکار کو پوری دنیا میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More