جنگ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا ایک اہم ذمہ داری ہے۔ درج ذیل نکات پر عمل کرکے آپ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں
بنیادی تیاری اور اقدامات
ہنگامی حالات کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کریں اور ان سامان کا بندوبست لازمی کریں۔
۔ خوراک، پانی، ادویات، ابتدائی طبی امداد، اور ضروری دستاویزات کا بندوبست پہلے سے کر لیں۔
۔ کم از کم 72 گھنٹوں کے لیے پانی اور غیر خراب ہونے والی غذائی اشیاء کا ذخیرہ کریں۔
۔ وہ ادویات جن کا روزانہ استعمال ضروری ہے، ان کا مکمل بندوبست رکھیں۔
۔ ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کی کٹ لازمی تیار رکھیں۔
محفوظ رہنے کے اصول:
۔ کسی بھی خطرے کی صورت میں سائرن یا ویسل کی آواز سن کر فوری طور پر پناہ گاہ یا نامزد کیمپ کی جانب جائیں، خصوصاً بچوں، خواتین، بزرگوں، بیماروں اور معذور افراد کے ساتھ۔
۔ بمباری یا شیلنگ کے دوران قریبی بنکر یا بیسمنٹ میں پناہ لیں۔ اگر یہ دستیاب نہ ہو تو محفوظ چھت کے نیچے رہیں، دروازوں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔
۔ اگر کھلے آسمان کے نیچے ہوں تو زمین پر اوندھے لیٹ جائیں، دونوں ہاتھوں سے سر کو ڈھانپیں اور کہنیاں پسلیوں کے گرد رکھیں۔
رابطے اور مواصلات:
۔ موبائل فون مکمل چارج رکھیں اور اضافی چارجنگ ذرائع بھی تیار رکھیں۔
۔ غیر ضروری کالز سے گریز کریں۔ واٹس ایپ یا کال پیکج پہلے سے کروا لیں۔
۔ اہل خانہ میں ذمہ داریاں تقسیم کریں اور رابطے کے متبادل ذرائع طے کریں۔
۔ ہنگامی اور ریسکیو نمبرز کو محفوظ رکھیں تاکہ فوری استعمال ممکن ہو۔
احتیاطی تدابیر:
۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کریں۔
۔ رات کے وقت بجلی بند رکھیں اور ماچس یا لائٹر کے استعمال سے اجتناب کریں۔
۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں۔
۔ زخمی افراد کو فوری اسپتال پہنچائیں اور خون عطیہ کرنے سے نہ ہچکچائیں۔
اطلاعات اور میڈیا کا مؤثر استعمال:
۔ ملکی حالات سے باخبر رہنے کے لیے صرف سرکاری یا قومی میڈیا پر بھروسہ کریں۔
۔ دشمن کے پروپیگنڈے یا افواہوں پر کان نہ دھریں، اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔
۔ کسی بھی فوجی یا سیکیورٹی اہلکار کی تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں، خصوصاً یونیفارم میں۔
حوصلہ اور انسانی ہمدردی:
۔ اپنے حواس پر قابو رکھیں اور گھبراہٹ سے بچیں۔
۔ اگر کوئی مدد کا طلبگار ہو تو انسانی ہمدردی کے تحت ضرور مدد کریں۔