اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، وزیر اطلاعات

سچ ٹی وی  |  May 10, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نےاپنے حقِ دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی، بھارت نے پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، ہم نے بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت نے امرتسر کو خود نشانہ بنایا۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہگام پاکستانی سرحد سے 200 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہے، پہگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، ہم نے پہگام واقعے کے لیے شفاف اور مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پہگام واقعے کے 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کرکے اسے مشکوک بنادیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ابھی تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی براہ راست رابطے کا علم نہیں ہے، دوست ممالک کے سفارتی چینلز کو انگیج کیا ہے، ہم پر حملے کیے گئے جس کا جواب دیا، ہرممکن صبروتحمل کا مظاہرہ کیا لیکن بھارتی حملے نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ ہم سفارتی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، ہم اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے چوکس اورضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم پر حملے کیے گئے جس کا ہم نے جواب دیا ہے، پاکستان نے ہر ممکن ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم سفارتی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے کرتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More