محبت میں ناکامی پرمردوں میں شرح اموات دوگنی کیوں؟ تہلکہ خیزانکشاف

سچ ٹی وی  |  May 16, 2025

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ محبت میں ناکامی کے بعد مردوں میں "ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم" سے موت کا امکان خواتین کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

طبی اصطلاح میں اس کیفیت کو ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی کہا جاتا ہے، جو جذباتی یا جسمانی صدمے کے باعث دل کے پٹھوں کو وقتی طور پر کمزور کر دیتی ہے۔ اس کی علامات اکثر ہارٹ اٹیک سے ملتی جلتی ہوتی ہیں، جیسے سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور بے چینی جبکہ خواتین میں زیادہ کیسز، مردوں میں زیادہ اموات

تحقیق میں 2016 سے 2020 کے درمیان اس بیماری سے متاثرہ 2 لاکھ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اگرچہ 80 فیصد کیسز خواتین میں رپورٹ ہوئے، تاہم مردوں میں اس سنڈروم سے موت کی شرح 11.2 فیصد رہی، جو خواتین کی 5.5 فیصد شرح سے کہیں زیادہ ہے۔کیلیفورنیا کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر کھنڈیلوال کا کہنا ہے "ہم نے اس عارضے کو طویل عرصے تک خواتین سے جوڑ کر دیکھا، مگر تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ مرد اس سنڈروم کے اثرات سے زیادہ شدید متاثر ہوتے ہیں۔"

بیماری کی وجوہات

ماہرین کے مطابق یہ کیفیت عام طور پر شدید ذہنی دباؤ، صدمے یا کسی قریبی رشتے کے ٹوٹنے کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ بعض مریض بغیر کسی دیرپا نقصان کے صحت یاب ہو جاتے ہیں، مگر بعض اوقات یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More