اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے ’رینو‘ سیریز کے دو فونز متعارف کرادیے، جن میں سے ایک فون میں تمام کیمرے 50 میگا پکسل کے دیے گئے ہیں۔
رینو‘ اور ’اوپو: رینو الٹرا‘ کو متعارف کرایا ہے، جن سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دونوں فونز میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو فل چارج ہونے کے بعد 8 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’اوپو: رینو الٹرا‘ میں اگر براہ راست ویڈیو اسٹریمنگ چلائی جائے تو بھی بیٹری 5 گھنٹے تک چلے گی جب کہ فون میں براہ راست ویڈیو اسٹریمنگ کو بہتر اور آسان انداز میں چلانے کی ٹیکنالوجی سے بھی لیس کیا گیا ہے۔
’اوپو: رینو الٹرا‘ کو 83-6 انچ اسکرین جب کہ ’اوپو: رینو‘ کو فون کو 60-6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ دونوں فونز میں چار کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے تین تین کیمرے بیک جب کہ ایک فرنٹ پر دیا گیا ہے۔
’اوپو: رینو الٹرا‘ کے بیک پر موجود تین کیمرے 50 میگا پکسل کے ہیں جب کہ اس کا فرنٹ کیمرا بھی 50 میگا پکسل کا ہے۔ تاہم دوسرے فون کے بیک پر دو کیمرے 50 میگا پکسل اور تیسرا 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ سیلفی کیمرا بھی 32 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
’اوپو: رینو الٹرا‘ میں 6 ہزار 200 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ دوسرے فون میں 6 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کی بیٹری 8 گھنٹے چلائی جا سکتی ہے۔ ’اوپو: رینو الٹرا‘ کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری جب کہ ’اوپو: رینو‘ کو 12 جی بی ریم اور 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق فونز میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے، جس سے فونز کی کیمرا کوالٹی سمیت کلرز کا معیار بھی بہتر ہوا ہے جب کہ فونز میں سیکیورٹی فیچرز بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ دونوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسرز سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی موجود ہیں اور انہیں مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
فوری طور پر کمپنی نے فونز کو فروخت کے لیے صرف چین میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی انہیں دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا اور ابھی کمپنی نے فونز کی قیمت کا اعلان بھی نہیں کیا۔ ’اوپو: رینو الٹرا‘ کی ممکنہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے جب کہ دوسرے فون کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔