ڈائن میں کام کرنے کے احسن خان نے کتنے پیسے لیے؟ مہوش حیات کے ساتھ اداکاری سے متعلق چند باتیں

ہماری ویب  |  May 21, 2025

"میں نے ڈرامہ سیریل ڈائن میں کام کرنے کا ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔"

اداکار احسن خان، جو جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ڈائن میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، بالآخر اپنے معاوضے سے متعلق قیاس آرائیوں پر خود ہی لب کشا ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کا حصہ بن کر نہ صرف خوش ہیں بلکہ اسے اپنے کیریئر کا اہم سنگ میل بھی سمجھتے ہیں۔

ڈرامے کی پیشکش سیونتھ اسکائی کے عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی نے کی ہے، اور ابتدا ہی سے ڈائن نے ناظرین کو اپنی غیرمعمولی کہانی، پرکشش اداکاری اور بصری معیار کے باعث جکڑ رکھا ہے۔ خاص طور پر احسن خان اور مہوش حیات کی جوڑی نے چھوٹے پردے پر ایک نئی توانائی بھردی ہے، جس کی گواہی ناظرین کی بے پناہ پذیرائی دے رہی ہے۔

احسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور ناظرین ہمیشہ اس اسکرین جوڑی کو سراہتے رہے ہیں۔ ڈائن میں ایک بار پھر اس شاندار کیمسٹری نے دھوم مچادی ہے۔ ڈرامے کی کہانی بھی روایتی مظلومیت کے بیانیے سے ہٹ کر طاقت، اختیار اور انتقام کی ایک الگ دنیا میں لے جاتی ہے، جسے ہر پیر اور منگل رات 8 بجے جیو پر نشر کیا جاتا ہے۔

فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر کی تحریر کردہ اس کہانی کو ہدایتکار سراج الحق نے ایک ڈرامائی شدت کے ساتھ اسکرین پر منتقل کیا ہے۔ اب جب کہ ڈرامے کی مقبولیت بلند ترین سطح پر ہے، احسن خان کا اپنے کردار اور معاوضے پر یہ اعتراف مزید دلچسپی اور خبروں کا مرکز بن گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More