اللہ کے علاوہ کسی کے آگے جھکنا جائز نہیں۔۔ تحسین سکینہ کی عابدہ پروین کے پاؤں چھونے کی ویڈیو ! سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

ہماری ویب  |  May 20, 2025

"براہِ مہربانی، مجھے صرف ایک بار آپ کے قدم چھونے دیں، یہ میری عاجزانہ خواہش ہے۔" تحسین سکینہ

پاکستانی صوفی موسیقی کی عظیم گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کے دوران نوجوان گلوکارہ تحسین سکینہ کا ایک جذباتی لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحسین نے نہایت احترام کے ساتھ عابدہ پروین سے درخواست کی کہ وہ ان کے قدم چھونا چاہتی ہیں۔ اجازت ملنے پر انہوں نے جھک کر ان کے قدم چھوئے، جس کے بعد عابدہ پروین نے شفقت سے انہیں گلے لگا لیا اور دعائیں دیں: "خوش رہو، آباد رہو۔"

یہ منظر اگرچہ جذباتی اور عقیدت سے بھرپور تھا، تاہم اس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ کئی صارفین نے اس عمل کو غیر اسلامی قرار دیا اور کہا کہ کسی انسان کے آگے جھکنا یا قدم چھونا شِرک کے زمرے میں آتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "ہماری قوم دوسروں کے قدموں میں بیٹھنے کو عبادت سمجھتی ہے۔" کسی اور نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، "جیسے جاوید اختر کے قدموں میں بیٹھنے والوں کو بھولے نہیں ہیں۔"

کچھ نے عابدہ پروین کے احترام کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم فنکارہ اور روحانیت کی علمبردار ہیں، لیکن قدم چومنے جیسا عمل کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ عقیدت اور عبادت کے درمیان حد کو کیسے پہچانا جائے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوامی شخصیات کے ہر عمل کو لمحوں میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More