صرف کھانا دینے سے بیوی کے حقوق پورے نہیں ہوتے۔۔ بیوی سے برے سلوک پر رجب بٹ کی صفائی ! صارفین پھر بھی خوش نہ ہوئے، دیکھیں

ہماری ویب  |  May 20, 2025

میری اور ایمان کی زندگی سے متعلق ایک غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔ بہت سے مداح ہماری شادی شدہ زندگی کے بارے میں پریشان ہیں۔ سوشل میڈیا پہلے ہی کئی رشتے خراب کر چکا ہے، لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا۔ ایمان ایک حساس انسان ہے، وہ سوشل میڈیا کی دنیا کو نہیں سمجھتی۔ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ میں اپنی بیوی کو نظر انداز کرتا ہوں یا اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہوں۔ جی ہاں، میں کیمرے کے سامنے اسے نظر انداز کرتا ہوں کیونکہ وہ میری حقیقی بیوی ہے، نہ کہ کوئی کیمرہ پرسنالٹی۔ وہ ان دنوں بیمار ہے، اس لیے میں نے اعلان کیا ہے کہ وہ میری ویڈیوز میں نظر نہیں آئے گی۔ وہ ایکٹنگ نہیں کر سکتی، اظہار نہیں کر پاتی کیونکہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ لیکن میں شوہر کے طور پر اپنی تمام ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔ ہماری شادی کو پانچ ماہ ہو چکے ہیں، جب تک ڈاکٹرز اجازت نہیں دیتے، وہ ویڈیوز میں شامل نہیں ہو گی۔ جو کچھ میرے پاس ہے، وہ میری بیوی، میری ماں اور بہن کا ہے۔" رجب بٹ

پاکستان کے مقبول یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اس وقت شدید تنقید کا سامنا کیا جب مداحوں نے یہ محسوس کیا کہ وہ اپنی اہلیہ ایمان رجب کے ساتھ ویڈیوز میں سرد رویہ اختیار کرتے ہیں یا انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔ ان الزامات کے جواب میں رجب بٹ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے تمام دعوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "سوشل میڈیا نے پہلے ہی کئی رشتوں کو برباد کیا ہے، لیکن میں اپنے رشتے کو بچاؤں گا۔"

رجب کا کہنا تھا کہ ایمان کی صحت ان دنوں خراب ہے اور وہ سوشل میڈیا یا ویڈیوز کی دنیا سے خود کو دور رکھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمان ایک حساس مزاج کی مالک ہے اور کیمرے کے سامنے قدرتی ردعمل نہیں دے پاتی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب ویڈیوز میں نظر نہیں آئیں گی کم از کم اس وقت تک جب تک ڈاکٹرز انہیں آرام کی مکمل اجازت نہ دیں۔

تاہم، ان وضاحتوں کے باوجود عوام کا ردعمل خاصا تلخ رہا۔ ایک صارف نے لکھا، "پیسے سب کچھ نہیں ہوتے، عورت کو وقت چاہیے ہوتا ہے۔" ایک اور تبصرہ آیا، "مرد سمجھتے ہیں کہ مالی ضروریات پوری کرنا ہی کافی ہے۔" کسی نے شک ظاہر کیا کہ ایمان کو شاید ویڈیوز میں آنے سے منع کیا گیا ہے، جبکہ کسی نے کہا، "ایمان حقیقت پر مبنی تاثرات دیتی ہے، اسی لیے اب وہ ویڈیوز سے غائب ہے۔"

کچھ مداحوں نے ایمان کی غیر موجودگی کو ممکنہ حمل سے بھی جوڑا، لیکن اس حوالے سے رجب بٹ نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More