بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مشہور کرپٹو کرنسی کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا تھا۔

قیمت میں تازہ ترین اضافہ متعدد عالمی واقعات (جن میں امریکا اور چین کے درمیان تجارت جنگ میں کشیدگی کا کم ہونا اور یورپ اور ایشیا میں شرح سود کا کم ہونا شامل ہے) کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

حالیہ دنوں میں بِٹ کوائن کے علاوہ دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز (جیسے کہ ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈانو) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More