پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 767 پوائنٹس کی نئی بلندی کو چھو کر 777 پوائنٹس منفی پر بند ہوا ہے۔
آج کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 153 ہے۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک ہزار 637 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 699 بنائی ہے۔
بازار میں آج 58 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپےکم ہوکر 14 ہزار 383 ارب روپے ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 960 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 931 پر بند ہوا تھا۔