6 سال تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ رہے گی، آئی ایم ایف

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل6 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ رہنےکی پیشگوئی کردی جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف سے کہیں کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل6 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ رہنےکی پیشگوئی کردی جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال مہنگائی 12 فیصد کےحکومتی ہدف کے مقابلے میں صرف 5.1 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کردیا۔

آئی ایم ایف کو رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں 5.1فیصد رہنےکی توقع ہے جبکہ رواں مالی سال کے لیےحکومت نے اوسط مہنگائی کاہدف ڈبل ڈجٹ میں 12فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مالی سال 26-2025 میں اوسط مہنگائی7.7 فیصد رہنےکاامکان ہے جبکہ مالی سال 27-2026 کے لیے پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 6.5 فیصد ہے۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 28-2027 سے 30-2029 تک اوسط مہنگائی6.5 فیصد رہنےکی پیش گوئی کی ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال 24-2023 پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.4 فیصد تھی جبکہ مالی سال 23-2022 میں پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 29.2فیصد تھی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More