معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2025

معروف ڈراما لکھاری سائرہ رضا ہارٹ اٹیک کے بعد انتقال کر گئیں،ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

سائرہ رضا نے ’دل موم کا دیا، میرے ہم سفر، انتقام اور یحیٰ‘ سمیت دیگر ڈرامے لکھے اور ان کے ڈراموں کا شمار کامیاب ترین ڈراموں میں ہوتا ہے۔ سائرہ رضا کے دوستوں اور ساتھیوں نے ایک روز قبل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ لکھاری کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے، جس وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لکھاری کے دوستوں نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی تھیں، تاہم 3 جون کو سائرہ رضا انتقال کر گئیں۔ سائرہ رضا کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے نہیں کی، تاہم ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پوسٹس میں لکھاری کے انتقال کا بتایا۔

سائرہ رضا کے فیس بک پیج پر بھی ان کے دوستوں اور ساتھیوں کی پوسٹس ٹیگ کی گئیں۔ ڈراما لکھاری کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

سائرہ رضا شوبز انڈسٹری میں متحرک رہتی تھیں، وہ مختلف تقریبات میں بھی شریک ہوتی رہیں۔ ان کے انتقال پر ڈراما لکھاریوں سمیت ہدایت کاروں نے بھی اظہار افسوس کیا اور ان کی موت کو ڈراما انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More