صبا قمرعید پرغائب کیوں رہیں؟ ادکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

سچ ٹی وی  |  Jun 11, 2025

ناموراداکارہ صبا قمر نے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر تصاویر شیئر نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک تفصیلی نوٹ پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عید کی تصاویر شیئر نہ کرنے کا فیصلہ محض آرام اور روحانی سکون کی خاطر کیا۔

کیونکہ وہ سال بھر کے مصروف ترین شیڈول اور مسلسل سفر سے بالکل تھک چکی تھیں۔

صبا قمر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے عیدالاضحیٰ کے تین دن ذاتی آرام،دعاؤں اور ضروری سکن کیئر میں گزارے، اور ایک بار بھی خاص طرح سے تیار نہیں ہوئیں۔

صباقمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا: "میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ اس بار میری عیدلک دیکھنے کے منتظر تھے، اور میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے کچھ خاص نہیں پہنا، ایک بار بھی تیار نہیں ہوئی، مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اس کی ضرورت ہے۔

معروف اداکارہ نے مزید کہا: "اس عید پر میں نے آرام کا انتخاب کیا، میں نے یہ تین دن لیٹ کر، بالوں میں تیل لگا کر، اچھا کھانا کھاتے ہوئے، دل میں پرسکون دعائیں کرتے ہوئے اور مکمل طور پر خود کو بحال کرتے ہوئے گزارے کیونکہ مسلسل کام، لگاتار سفر اور بے پناہ توانائی خرچ کرنے کے بعد یہ میری ضرورت تھی۔

صبا قمر کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو بتا دیا ہے کہ کبھی کبھار آرام کرنا اور اپنی ذات کو ترجیح دینا کتنا ضروری ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More