عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jun 12, 2025

"کافی سوچ بچار کے بعد ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آپ سب کا حق ہے۔"

یہ وہ الفاظ ہیں جو گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی منگیتر میرب علی سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھے۔ عاصم کا کہنا تھا کہ"بہت غور و فکر کے بعد ہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک ساتھ خوبصورت لمحے گزارے اور مستقبل کے خواب بھی دیکھے، لیکن زندگی ہمیشہ ہمارے منصوبے کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔"

عاصم اور میرب کی منگنی 2022 میں ہوئی تھی، اور تب سے دونوں کو سوشل میڈیا پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔ ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا، لیکن اب جب اچانک ان کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی ہے، تو یہ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی لہر بن چکی ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں عاصم نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس نازک وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عاصم اظہر کی ذاتی زندگی خبروں کی زینت بنی ہو۔ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی قریبی دوستی اور پھر علیحدگی نے بھی سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More