20 جون کو ایرانی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

سچ ٹی وی  |  Jun 17, 2025

قائد ملت جعفریہ، پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے بیس جون کو ایرانی عوام کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیس جون کو خطبات جمعہ میں اور بعد از نماز جمعہ ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے سامراجی صہیونیوں کے حملوں کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا ہے کہ ایرانی جوابی حملوں نے صہیونیت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے۔

صہیونیوں کے زوال کا آغاز ہوچکا ،فلسطین ، غزہ کو کھنڈر بنانے والے قابض صہیونی خود عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔

وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر ایران کا ساتھ دے ،

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More