فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

ہماری ویب  |  Jun 18, 2025

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ظہرانے پر ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی جہاں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کے حوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔ اعلیٰ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب کے دوران امریکن پاکستانیوں سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کو خصوصی طور پر مینشن کیا تھا۔

واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کی کسی بھی اعلیٰ شخصیت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ مذکورہ ملاقات اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور زور دیا ہے کہ وہ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر حل کرائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More