فیصل بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا

ہماری ویب  |  Jun 18, 2025

ملک کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025ء میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ بینک کو یہ ایوارڈ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کی مؤثر اور نتائج پر مبنی ڈیجیٹل مہم کے اعتراف میں دیا گیا۔

یہ مہم نہ صرف بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے گہرا تعلق استوار کرنے میں کامیاب رہی، بلکہ ترسیلاتِ زر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ فیصل بینک کی اس کامیاب حکمتِ عملی نے بامقصد اور جدید انداز میں اسٹوری ٹیلنگ کی روایت کو آگے بڑھایا، جس کے ذریعے بینک کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تخلیقی صلاحیت، مؤثر نتائج اور بین الاقوامی سطح پر اثرپذیری کو نمایاں طور پر سراہا گیا۔

پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز مختلف صنعتوں میں ڈیجیٹل جدت اور مارکیٹنگ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ فیصل بینک کی یہ کامیابی اس کی ڈیجیٹل قیادت کا واضح ثبوت ہے، جو نہ صرف اگلی نسل کی ٹیکنالوجی اور جدید مواصلاتی حکمتِ عملیوں کو اپنائے ہوئے ہے بلکہ صارفین کو غیرمعمولی خدمات کی فراہمی اور مالی شمولیت کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More