پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس آپریشنز بندش کا اعلان

ہماری ویب  |  Jun 18, 2025

آن لائن ٹیکسی سروس "کریم "نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تقریباً 10 سال تک پاکستان میں آپریشن جاری رکھنے اور اپنی سروسز دینے کے بعد آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کریم اگلے ماہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن پاکستان میں مسلسل بگڑتے معاشی حالات، بڑھتی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہیں رہا۔

یاد رہے کہ آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سال 2015 میں پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کیا تھا اور عوام میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More