دودھ زہر بن گیا۔۔ 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت نازک ! افسوسناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

ہماری ویب  |  Jun 25, 2025

راولپنڈی کے علاقے محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں تین کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعہ تھانہ بنی کی حدود میں واقع بھٹہ نیک عالم میں پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لی ہیں اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کی ہلاکت دودھ میں کسی قسم کے زہریلے مواد کی موجودگی کے باعث ہوئی۔

تحقیقات جاری ہیں اور پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ دودھ میں زہریلا مواد کیسے شامل ہوا۔ مزید تفصیلات فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

علاقے میں واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More