کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی

ہماری ویب  |  Jun 25, 2025

کراچی میں جمعرات اورجمعےکوموسلادھاربارش ہونےکاامکان، ڈپٹی ڈائیریکٹرانجم نزیرکےمطابق مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل آج سےملک بھر میں داخل ہو گا۔ مون سون کے پہلے اسپیل کے تحت پنجاب سمیت ملک بھر میں بادل برسیں گ، بارشوں کا یہ اسپیل 27 جون سے سندھ پراثراندازہوگا۔

اس سسٹم کے تحت شہر قائد میں 27 جون سے 29 جون تک بادل برسنےکاامکان ہے،جبکہ جمعے کے روز وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہےگا، جس کی وجہ سےہفتہ اور اتوار کو شہر قائد میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا، مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پراثرانداز ہو گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More