کیا آپ اس شریر سی مسکراہٹ والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا یہ بڑا ہو کر مشہور اداکار بنے گا؟ 98 فیصد لوگ انہیں پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

ہماری ویب  |  Jun 26, 2025

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ شریر سی مسکراہٹ اور روشن آنکھوں والا بچہ آج کا کون سا مشہور پاکستانی اداکار ہے؟ رنگ برنگی دھاریوں والا سوئیئٹر پہنے یہ بچہ کسی ماڈل کی طرح کیمرے کی جانب دیکھ رہا ہے گویا بچپن ہی سے اسٹار بننے کی تیاری تھی۔

یہ پرانی تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ بچہ اب نہ صرف پاکستان کا معروف اداکار بن چکا ہے بلکہ اس کی شخصیت، اسٹائل اور اداکاری نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

چند اشارے

اگر آپ اب بھی نہیں پہچان پائے تو لیجیے کچھ اشارے: یہ چائلڈ اسٹار بڑا ہو کر ایک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ دے چکا ہے۔ اس کے سخت مزاج کرداروں اور جذباتی ڈائیلاگ ڈیلیوری نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔ ان کی شہرت "خانی"، "عشقیا" اور "خدا اور محبت" جیسے ڈراموں سے پَر لگا چکی ہے۔

جی ہاں، آپ نے صحیح پہچانا یہ تصویر فیروز خان کے بچپن کی ہے۔

فیروز خان نے شوبز کی دنیا میں قدم ماڈلنگ سے رکھا، پھر وی جے بنے، اور جلد ہی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر سب کے دل جیت لیے۔ ان کی موجودگی اسکرین پر ہو یا کسی عوامی ایونٹ میں، ان کا انداز ہمیشہ سب سے منفرد ہوتا ہے۔

ان کے مداح انہیں نہ صرف ان کے دل چھو لینے والے کرداروں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی حقیقی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور صاف گوئی بھی لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More