سچ ٹی وی | Jun 27, 2025
ایشین والی بال نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام اور شائقین نے ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، نعروں اور تالیوں سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
قومی ٹیم کی کارکردگی کو فیڈریشن، شائقین اور مختلف حلقوں نے سراہا اور کہا کہ مستقبل میں اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More