آئی سی سی کے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیاں: جانئے کیا کیا بدلا ہے؟

اردو نیوز  |  Jun 27, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں انٹرنیشنل مینز کرکٹ کے ضوابط میں کئی اہم تبدیلیاں منظور کی ہیں۔

یہ تبدیلیاں مختلف فارمیٹس پر لاگو ہوں گی جن میں کچھ قوانین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 کے آغاز سے نافذ ہوچکے ہیں جبکہ محدود اوورز کی کرکٹ میں یہ قوانین دو جولائی سے لاگو ہوں گے۔

 کرکٹ کی خبروں کی ویب سائٹ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کے مطابق آئی سی سی نے یہ ضوابط تمام رکن ممالک کو ارسال کیے ہیں.

ٹیسٹ کرکٹ میں سٹاپ کلاک کا نفاذوائٹ بال کرکٹ فارمیٹس میں سٹاپ کلاک کے متعارف کروائے جانے کے ایک سال بعد ایک اب آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یہ قانون نافذ کر دیا ہے۔

نئے قانون کے مطابق فیلڈنگ سائیڈ کو ہر اوور کے اختتام کے ایک منٹ کے اندر نیا اوور شروع کرنا ہوگا۔

اگر ایسا نہ ہوا تو پہلے دو بار وارننگ دی جائے گی اور تیسرے موقع پر پانچ رنز کی پنالٹی دی جائے گی، ہر 80 اوورز کے بعد وارننگ ری سیٹ کر دی جائے گی۔

گیند پر تھوک کا استعمالاگرچہ گیند پر تھوک لگانے پر پابندی برقرار ہے تاہم اب امپائرز پر لازم نہیں کہ وہ فوراً گیند کو تبدیل کریں۔

اگر گیند کی حالت میں کوئی واضح تبدیلی نہ آئے تو گیند ویسی ہی استعمال کی جائے گی تاہم اگر تھوک کی وجہ سے گیند گیلی یا حد سے زیادہ چمکدار ہو جائے تو امپائر اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

اگر گیند کے استعمال میں فرق نظر آئے اور امپائر اسے قبول کر لیں تو بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز دے دیے جائیں گے البتہ گیند نہیں بدلی جائے گی۔

ڈی آر ایس میں دوسرے ممکنہ آؤٹ کی ازسرنو جانچتصور کریں کہ ایک بیٹر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوجاتے ہیں اور انہیں امپائرز کی جانب سے کیچ آؤٹ قرار دیا جاتا ہے.

گیند پر تھوک لگانے پر پابندی برقرار ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)بیٹر کو یہ فیصلہ دُرست نہیں لگتا اور وہ ریویو کی درخواست کرتا ہے۔

الٹرا ایج میں اگر یہ ظاہر ہو کہ گیند نے بیٹ کو نہیں بلکہ پیڈ کو چھوا ہے تو ایسی صورت میں کیچ نہیں ہوتا۔ اب چونکہ کیچ آؤٹ کا فیصلہ رد ہو چکا ہے، اس لیے ٹی وی امپائر دوسرے ممکنہ آؤٹ یعنی ایل بی ڈبلیو کے لیے گیند کی سمت کا جائزہ لیتا ہے۔

اب تک رائج طریقہ یہ تھا کہ اگر کیچ آؤٹ نہ ہو تو ایل بی ڈبلیو کے لیے ابتدائی فیصلہ ’ناٹ آؤٹ‘ تصور کیا جاتا تھا۔

اس کا مطلب یہ تھا کہ اگر گیند کی سمت کی جانچ میں فیصلہ امپائرز کال آتا ہے تو بیٹر ناٹ آؤٹ قرار پائے گا لیکن نئے قانون کے تحت اب جب ایل بی ڈبلیو کی گیند کی سمت کا گرافک دکھایا جائے گا تو اس پر اصل فیصلہ یعنی آؤٹ درج ہوگا اور اگر نتیجہ امپائرز کال ہو تو بیٹر کو آؤٹ قرار دیا جائے گا۔

مشترکہ اپیلوں میں فیصلے کا ترتیب وار جائزہاگر کسی گیند پر ایک سے زائد اپیل ہو، جیسے ایل بی ڈبلیو اور رن آؤٹ، تو اب ٹی وی امپائر پہلے واقعے کی ترتیب کے مطابق جانچ کرے گا۔

اگر پہلے واقعے میں بیٹر آؤٹ قرار پاتا ہے تو گیند ڈیڈ قرار دی جائے گی اور دوسرے واقعے کا جائزہ نہیں لیا جائے گا۔

شارٹ رنز پر پانچ رنز کی پنالٹی بھی برقرار رہے گی (فائل فوتو: اے ایف پی)نو بال پر کیچ کی درستگی کی جانچ لازمیاگر امپائرز کو کیچ کی درستگی پر شک ہو اور بعد ازاں پتہ چلے کہ وہ گیند نو بال تھی تو ٹی وی امپائر پھر بھی کیچ کی درستگی کی جانچ کرے گا۔

اگر کیچ صاف ہو تو بیٹنگ سائیڈ کو صرف ایک اضافی رن ملے گا اور اگر کیچ غلط ہو تو بیٹنگ ٹیم کو دوڑ کر لیے گئے تمام رنز دیے جائیں گے۔

دانستہ شارٹ رن پر پانچ رنز کی پنالٹیاگر بیٹر جان بوجھ کر ایک رن مکمل کیے بغیر اضافی رن لینے کی کوشش کرے تو امپائرز فیلڈنگ ٹیم سے پوچھیں گے کہ اگلی گیند پر کون سا بیٹر سٹرائیک پر ہو۔

اس کے ساتھ پانچ رنز کی پنالٹی بھی برقرار رہے گی۔ امپائر اس وقت مداخلت کریں گے جب انہیں یقین ہو کہ بیٹر نے جان بوجھ کر رن مکمل نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام قوانین کھیل کو منصفانہ، تیز اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More