پاکستانی ٹیم کا اعزاز، سعودیہ کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شکست

ہماری ویب  |  Jun 27, 2025

کوریا: ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو نمایاں اسکور سے شکست دے دی۔

جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب کی ٹیم سے ہوا جس میں پاکستان ٹیم نے سعودی عرب کو ہرا کر کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے15 کے مقابلے میں 71 گول سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر اور حلیمہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان دوسرا میچ کل 28 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف جبکہ تیسرا میچ 29 جون کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستانی ٹیم گروپ میں چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ 30 جون اور 1 جولائی کو کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More