افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور واجبات ادائیگی کے لیے گرانٹ منظور

ہماری ویب  |  Jun 28, 2025

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارت دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی سی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارت دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ ای سی سی کے مطابق گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ شہدا کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت جاری کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More