رومیسہ خان نے صرف لڑکیوں سے دوستی کی وجہ بتادی

سچ ٹی وی  |  Jul 01, 2025

نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں۔

’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے پہچان بنانے والی رومیسہ نے علی سفینہ کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ انوکھے پہلوؤں پر بات کی۔

رومیسہ نے بتایا کہ ’’بچپن میں لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھی، کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ میری زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری سوچ بدلی اور اب میری بہترین دوستیاں صرف لڑکیوں سے ہی ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ملتی ہیں، لیکن اب ان کے پاس لڑکوں میں کوئی قریبی ’’دوست‘‘ نہیں ہے۔

رومیسہ نے مزید بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر بھی لڑکیوں سے تو کشادہ دلی سے بات کرتی ہیں، لیکن لڑکوں کے ڈی ایم سے گریز کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More