اس کو بیگ پر لٹکا کر گھوم رہی ہیں، یہ بدقسمتی۔۔ مشی خان نے لیبوبو گڑیا کے ٹرینڈ سے متعلق کیا خوفناک انکشاف کردیا؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

"یہ جو لیبُوبو کا ٹرینڈ ہے، جسے لوگ اسٹیٹس سمبل سمجھ رہے ہیں، یہ دراصل ایک نحوست ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ گڑیا منگوائی ہے، کسی کو اصلی ملی کسی کو نقلی، اور اب لوگ اسے بیگز پر لٹکانا شروع ہو گئے ہیں۔ خدا کا واسطہ ہے، اس گڑیا کی شکل دیکھی ہے؟ نوکیلے، خطرناک دانت ہیں، بہت ہی بدصورت اور شرارتی دکھتی ہے۔ ایسی چیزوں کو منحوس اور منفی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اسے اپنے ساتھ رکھنا بدقسمتی لا سکتا ہے۔ میں تو یہ گڑیا مفت بھی ملے تو اپنے بیگ پر نہ لٹکاؤں۔ یہ سمجھیں کہ یہ ٹرینڈ کہاں سے آیا ہے۔ ایسی بدشکل چیزوں پر پیسہ ضائع نہ کریں۔ لیبُوبو جیسی بدصورت اور بےہودہ گڑیاؤں سے بچیں!" مشی خان

پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان مشی خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، اس بار ان کا نشانہ بنی ہے نئی وائرل ہونے والی Labubu Doll، جو حالیہ دنوں میں جنریشن الفا اور زِی میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ یہ گڑیا اپنے عجیب و غریب، شرارتی انداز اور خوفناک چہرے کے سبب عام گڑیاؤں جیسی مقبولیت تو حاصل نہیں کر سکی، مگر پھر بھی اسے فیشن اور اسٹیٹس سمبل کے طور پر اپنایا جا رہا ہے۔

Labubu دراصل چینی کمپنی Pop Mart کا پراڈکٹ ہے، اور اس کی اصل گڑیاں مہنگی اور محدود ایڈیشنز میں دستیاب ہوتی ہیں، جن کی قیمتیں سات ہزار سے پینتیس ہزار روپے تک جا سکتی ہیں۔ مگر مارکیٹ میں اب اس کے سستے اور نقلی ورژن بھی عام ہو چکے ہیں، جنہیں نوجوان اپنے بیگز اور گھروں کی زینت بنا رہے ہیں۔

مگر مشی خان نے Labubu کے خلاف نہ صرف سخت الفاظ استعمال کیے بلکہ اسے منفی توانائی کا ذریعہ بھی قرار دیا۔ ان کے مطابق ایسی گڑیائیں انسان کی زندگی میں نحوست، بدشگونی اور بُری روحوں کو دعوت دیتی ہیں۔

مشی خان کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ تو شیطانی گڑیا ہے"، دوسرے نے کہا، "یہ تو دجالی گڑیا لگتی ہے"۔ ایک اور صارف نے مشی خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، "مجھے تو Labubu کے بارے میں آپ کی ویڈیو سے ہی پتا چلا، واقعی ڈراؤنی چیز ہے"۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More