کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش

ہماری ویب  |  Jul 06, 2025

ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم عاشور کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت آزاد کشمیر میں بھی نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کی قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا یوم عاشور کا جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جس کا اختتام امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر ہوگا۔

لاہور میں گزشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہونے والا یوم عاشور کا جلوس، روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

پشاور میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ سید رضوی شاہ سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں، پیپل منڈی، قصہ خوانی سے ہوتا ہوا محلہ خداداد پہنچے گا اور امام بارگاہ آغا مصطفے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

اسی طرح کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا، اور اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے، جو علمدار روڈ، مومن آباد امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

میرپور آزاد کشمیر میں مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوا، مظفرآباد میں مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے ماتمی جلوس برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، حسینی رضا کار بھی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کیے گٹے ہیں۔ کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں جلوس اور مجالس کے راستوں اور اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ملک بھر میں جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس و رینجرز تعینات ہیں اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ جلوس کے روٹ پر واقع بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

یوم عاشور کے جلوسو٘ں کے لیے ترتیب دیے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔ پولیس نے جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی۔ پولیس نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے متعلق پولیس کو فوری اطلاع دیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More