پرانے آئی فونز میں یو ایس بی-سی پورٹ فعال کرنے والا حیرت انگیز کیس سامنے آ گیا

سچ ٹی وی  |  Jul 24, 2025

بغیر فون کو کھولے، لائٹننگ ڈیوائسز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت ممکن۔

سوئٹزرلینڈ کے روبوٹک انجینئر کین پیلونیئل نے ایک ایسا منفرد کیس تیار کیا ہے جو پرانے لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے فعال یو ایس بی-

سی پورٹ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ کیس، جسے"’اوبسولیس‘" کا نام دیا گیا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے: ایک کسٹم سرکٹ بورڈ اور ایک یو ایس بی-

سی کنیکٹر، جو فون کے لائٹننگ پورٹ کے ساتھ منسلک ہو کر چارجنگ اور ڈیٹا کی منتقلی کو ممکن بناتا ہے۔

یہ جدید پروڈکٹ 9 والٹ فاسٹ چارجنگ، تیز ڈیٹا ٹرانسفر، اور ایپل کار پلے کے مکمل ساتھ کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے پرانے فون نئے دور کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتے ہیں۔

کین پیلونیئل کا یہ پروجیکٹ ان کے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز بنانے کے تجربے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جو ٹیکنالوجی کے دیوانوں کے لیے ایک خوشخبری ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ کیس ان صارفین کے لیے خاص تحفہ ہے جو اپنے پرانے آئی فون کو جدید بنانا چاہتے ہیں بغیر نیا فون خریدے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More