گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن

سچ ٹی وی  |  Jul 25, 2025

گوگل نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن ورچوئلی اپنے منتخب کردہ کپڑے پہن کر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ان پر کیسے لگیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کو گوگل سرچ، گوگل شاپنگ اور گوگل امیجز پر دستیاب ہوگا۔ جب صارفین کسی لباس کی تلاش کریں گے تو انہیں "Try It On" یعنی "پہن کر دیکھیں" کا آپشن

نظر آئے گا۔ اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد صارف اپنی مکمل تصویر اپلوڈ کریں گے، جس پر گوگل کا اے آئی ٹول یہ دکھائے گا کہ وہ مخصوص لباس صارف پر پہننے کے بعد کیسا دکھائی دے گا۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین نہ صرف اپنی ورچوئل تصاویر دیکھ سکتے ہیں بلکہ ان اندازوں کو محفوظ کرکے دوسروں سے بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل گوگل صرف ماڈلز پر لباس کا ورچوئل پریویو فراہم کرتا تھا، تاہم اب یہ سہولت صارفین کو خود پر لباس آزمانے کا موقع دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے حال ہی میں ایک تجرباتی ایپ DOPPEL بھی متعارف کروائی ہے جو اے آئی کے ذریعے مختلف کپڑوں کو پہننے کی ویڈیوز تیار کرتی ہے تاکہ صارف بہتر فیصلہ کر سکے۔ دونوں فیچرز جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی سے چلتے ہیں۔

فی الحال یہ سہولت صرف امریکا میں دستیاب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More