گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے جدید فیچر متعارف کرا دیا

سچ ٹی وی  |  Jul 25, 2025

اس فیچر کا مقصد گوگل سرچ رزلٹس کو آرگنائز بنانا ہے۔

گوگل سرچ لیبز کے تیار کردہ اس فیچر میں اے آئی ٹیکنالوجی کو سرچ رزلٹس پیج آرگنائز بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یعنی صارفین صرف وہ سرچ رزلٹس دیکھ سکیں گے جو ان کی سرچ انکوائری سے متعلق ہوں گے۔

آسان الفاظ میں ان کے لیے مطلوبہ مواد تلاش کرنا آسان ہوگا اور غیر متعلقہ سرچ لنکس نظر نہیں آئیں گے۔

یہ ابھی آزمائشی فیچر ہے جو جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے۔

اس سے گوگل کو سرچ انکائری کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملے گی اور پھر ایسے پیجز کو دکھایا جائے گا جو روایتی گوگل سرچ میں نظر نہیں آتے۔

گوگل نے عندیہ دیا ہے کہ یہ فیچر اوپن اینڈ سرچ انکوائریز جیسے ہاؤ ٹو سولو ٹریول ان پاکستان وغیرہ پر بھی بہترین انداز سے کام کرتا ہے۔

درحقیقت آپ اسے کئی جملوں پر مشتمل سرچ انکوائریز کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ویب گائیڈ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور گوگل سرچ کی ویب ٹیب کے ذریعے اسے ٹرن آف کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ اسے سرچ کے دیگر حصوں جیسے آل ٹیب کا بھی حصہ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More