کراچی: رینجرز اور پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ایکشن، 3 گرفتار

ہماری ویب  |  Jul 24, 2025

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اسلم خان، ہاشم اور فضل امین کے نام سے ہوئی ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ناظم آباد، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں راہگیروں سے لوٹ مار، موبائل فون چھیننے اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شامل ہاشم اور فضل امین کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے جو پہلے بھی مختلف جرائم میں ملوث رہ چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو غیر قانونی اسلحے اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More