سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ آج فی تولہ سونا کیا بھاؤ مل رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 04, 2025

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے، پیر کو ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا۔ فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 3368 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی تولہ چاندی 3953 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More