اسٹیٹ بینک کے پاس سونے کے کتنے ذخائر ہیں اور اسکی مالیت کتنی ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 29, 2025

اسٹیٹ بینک پاکستانی اور دیگر کرنسیوں کے ساتھ ساتھ سونے کے ذخائر بھی رکھتا ہے جس میں وقت کے ساتھ کمی بیشی بھی ہوتی رہتی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے یا کم ہونے سے مرکزی بینک کے سونے کے ذخائر پر بھی اثر پڑتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مالیاتی رپورٹ برائے مالی سال 2024.25 کے مطابق مرکزی بینک کے پاس سونے کی مجموعی ذخائر 20 لاکھ 81 ہزار 886 ٹرائے اونس ہے، ایک ٹرائے اونس 31.103 گرام کے برابر ہوتا ہے یعنی اس لحاظ سے اسٹیٹ بینک کے پاس 64 ہزار 753 کلو گرام سونا موجود ہے جس کی مالیت ایک ہزار 942 ارب روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران سونے کے ذخائر میں 1925 ٹرائے اونس کا اضافہ کیا گیا جب کہ اس دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے سبب اسٹیٹ بینک کے پاس موجود سونے کی مالیت میں 539 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تقسیم ہند کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا اور اسٹیٹ بینک میں سونے اور رقوم کی تقیسم ہونی تھی جس کی اسٹیٹ بینک کو حوالگی ابھی تک نہیں ہوئی۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس موجود اسٹیٹ بینک کے سونے کی مالیت 313 ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے جو 2023.24 کے دوران 217 ارب روپے تھی یعنی ایک سال میں 96 ارب روپے ریزرو آف انڈیا کے پاس پاکستانی سونے کی مالیت میں اضافہ ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More