اطالوی اراکینِ پارلیمنٹ کا فلسطینی عوام سے منفرد اظہارِ یکجہتی

ہماری ویب  |  Aug 07, 2025

اطالوی سیاسی جماعت فائیو اسٹار موومنٹ کے اراکینِ پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر نہ صرف فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

پارٹی اراکین نے پارلیمنٹ میں کہا کہ آج ہم یہ پرچم نہیں لہرا رہے کیونکہ آپ ہم سے چھین لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اس پرچم کو اپنے جسم سے لگا رہے ہیں کیونکہ یہ اب صرف فلسطین کا پرچم نہیں رہا بلکہ یہ انسانیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا عالمی پرچم بن چکا ہے۔

اطالوی ارکانِ پارلیمنٹ کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کی ایک اہم مثال ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More