انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت دو مقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیلتٓات جاری کر دیں۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید بامشقت اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے عالیہ حمزہ اور ضم جاوید کو پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے پر 5، 5 سال جبکہ عائشہ بھٹہ کو پولیس گاڑیاں جلانے پر 10 سال قید کی سزا سنائی۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور سرور روڈ میں مقدمات درج تھے۔