لوڈشیڈنگ کیس: سندھ ہائیکورٹ کے جج کی مزید سماعت سے معذرت

ہماری ویب  |  Aug 12, 2025

سندھ ہائیکورٹ کے بینچ کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل اور 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر مزید سماعت سے معذرت کرلی، کیس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا۔

دورانِ سماعت نیپرا نے جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ متبادل فورم کی موجودگی میں درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور مسترد کی جائے۔

نیپرا نے بتایا کہ کمرشل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے، 2023 میں کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس اور 2024 میں لائن لاسز کی بنیاد پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تاہم کے الیکٹرک نے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کو ترسیلی نظام اپگریڈ کرنے اور عدالتی احکامات کے تحت سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو مانیٹر کیا جارہا ہے کسی بھی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More