اس عورت سے گھن آنے لگی ہے۔۔ کیا واقعی گھریلو تشدد کی ذمہ دار خود عورتیں ہیں؟ ڈاکٹر نیبہہ کا متنازع بیان ایک بار پھر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 12, 2025

"لگتا ہے انہوں نے تشدد کو عام سی بات سمجھ لیا ہے۔ یا تو یہ خود کبھی اس کا شکار رہی ہیں یا ایسی دنیا میں رہی ہیں جہاں حقیقت کا سامنا نہیں کیا۔"

"میں گھریلو تشدد کا شکار رہی ہوں، اس خاتون کو دیکھ کر گھن آتی ہے۔"

"جب ایسی عورتیں آئندہ نسل کے مرد پیدا کریں گی تو پھر کیا ہوگا۔"

معروف ماہر نفسیات اور ٹی وی شخصیت ڈاکٹر نبیہ علی خان ایک بار پھر متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ وہ اکثر ایسے خیالات کا اظہار کرتی ہیں جنہیں مردوں کے حق میں اور خواتین کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں وہ پروگرام *قطب آن لائن* میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گھریلو جھگڑوں اور تشدد پر بات کی۔

ڈاکٹر نبیہ کا کہنا تھا کہ "مرد اپنی انا اور تنخواہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا، جب عورت ان میں سے کسی کو چھیڑتی ہے تو وہ چڑچڑا ہو جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "چاہے مرد کتنا بھی غلط یا سخت ہو، وہ اپنی بیوی کو تب تک نہیں مارتا جب تک جھگڑا حد سے نہ بڑھ جائے۔ جب عورت سخت الفاظ بولتی ہے تو مرد بھی سخت الفاظ میں جواب دیتا ہے اور آخرکار تھپڑ مار دیتا ہے۔" ان کے مطابق بیویاں عام طور پر اپنے شوہروں کو اس حد تک مشتعل کر دیتی ہیں کہ وہ انہیں مارتے ہیں۔

یہ بیان سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا باعث بنا، جہاں صارفین نے ڈاکٹر نبیہ کے خیالات کو خواتین مخالف اور خطرناک قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More