حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔۔ دلہن کون ہیں؟ خوبصورت ویڈیو سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Aug 12, 2025

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مشہور اور نوجوان گلوکار حسن رحیم، جو اپنی منفرد آواز اور نرم مزاجی سے پہچانے جاتے ہیں، اب زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔ حسن رحیم، جن کا تعلق چترال سے ہے، ہمیشہ سادگی اور خوش اخلاقی کے باعث مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

کچھ ماہ پہلے، حسن رحیم نے ایک گانے کی تشہیر کے لیے شادی کے لباس میں تصویر شیئر کی تھی، جسے دیکھ کر مداحوں کو لگا کہ وہ شادی کرنے جا رہے ہیں۔ بعد میں پتا چلا کہ یہ صرف میوزک ویڈیو کا ایک منظر تھا، جس سے ان کے چاہنے والوں کو عارضی مایوسی ہوئی۔

اب یہ خبر حقیقت بن گئی ہے۔ حسن رحیم نے باقاعدہ نکاح کر لیا ہے، اور ان کی شادی کی تقریب پرل کانٹینینٹل بھوربن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وہ چترالی روایتی لباس میں خوش و خرم دکھائی دیے جبکہ ان کی دلہن نیلے رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نظر آئیں۔ دونوں کی جوڑی نے تقریب میں شریک قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے دل جیت لیے۔

رپورٹس کے مطابق، حسن رحیم کی شریکِ حیات ان کی کزن ہیں۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے محبت بھری دعائیں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More