بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے، جب کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے فیصلے پارٹی کی سیاسی کمیٹی پر چھوڑ دیے ہیں جس کا اجلاس آج شام متوقع ہے۔

واضح کہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More