یہ وہ جاہل لوگ ہیں جو۔۔ ڈکی بھائی ہر جوئے کو فروغ دینے کا الزام ! مشی خان نے ویڈیو میں بخیے ادھیڑ کے رکھ دیے

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

"ایسے انفلوئنسرز صرف پیسے کے لیے اپنا ضمیر بیچ دیتے ہیں۔"

"یہ یوٹیوبرز نئی نسل کو دھوکہ دے رہے ہیں۔"

"مشی خان کی باتوں سے مکمل اتفاق ہے۔"

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانگی کے دوران ان کی گرفتاری عمل میں آئی، الزام یہ ہے کہ وہ بیٹنگ ایپس (جو نوجوانوں میں جوا بازی کو فروغ دیتی ہیں) کو پروموٹ کرتے رہے۔ اس کیس میں ڈکی بھائی کے ساتھ دیگر نامور شخصیات جیسے وسیم اکرم کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

ڈکی بھائی کو فزیکل ریمانڈ پر بھی لیا گیا اور اسی دوران اداکارہ مشی خان کھل کر میدان میں آگئیں۔ انہوں نے ڈکی بھائی جیسے یوٹیوبرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب تعلیم سے دور، ان پڑھ لوگ ہیں جو اپنی کمائی کے چکر میں نوجوانوں کو پڑھائی چھوڑ کر وِلاگنگ اور بیٹنگ ایپس کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ لوگ لاکھوں فالورز کو غلط راہ دکھا رہے ہیں، اس لیے ڈکی بھائی کی گرفتاری خوش آئند ہے اور اب انہیں دوسروں کے لیے ایک مثال بنایا جانا چاہیے۔

مشی خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور زیادہ تر صارفین نے ان کی حمایت کی۔ عوامی رائے میں ایک بات واضح ہے: نئی نسل کو گمراہ کرنے والے انفلوئنسرز کو سخت جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More